اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آج بروز اتوار، اپنے ایک اعلی کمانڈر حسان اللقیس کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر بعلبک میں مراسم کا انعقاد کیا ہے۔ ایک سال قبل غاصب صہیونی حکومت کے آلہ کاروں نے حزب اللہ کے اس اعلی کمانڈر کو قتل کردیا تھا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی موجودگی میں برسی کے مراسم منعقد ہوئے جس میں شہداء کے اہل خانہ اور لبنان کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ ان مراسم میں مقررین نے شہید حسان اللقیس کو مزاحمت کا ایک اہم رکن اور ایک لائق اور بہادر کمانڈر قرار دیا۔ صفی الدین نے حزب اللہ کے اس شہید کی بردباری، بصیرت، ایمان اور تلاش و کوشش کی تعریف کی اور تاکید کی کہ شہید حسان اللقیس نے اپنے زندگی میں اور زندگی کے بعد، صہیونیوں کے لئے عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169